پنجاب حکومت کایوٹرن لینے کافیصلہ

پنجاب حکومت کایوٹرن لینے کافیصلہ


لاہور(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی کفایت شعاری مہم اُڑن چھو ہو گئی، حکومت نےسادگی کا نعرہ لگا کر کروڑوں کایوٹرن لینے کا عندیہ دے دیا،  پنجاب حکومت نےکابینہ کااجلاس بہاولپور میں منعقد کرنےکافیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سادگی کا نعرہ لگانے والی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نےایک اور یوٹرن لینےکا اشارہ کیا، صوبائی حکومت کفایت شعاری مہم کی دھجیاں بکھیرنےکی تیاری میں مصروف ہو گئی، پنجاب حکومت نے کابینہ کا اجلاس بہاولپور منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا تھا کہ وزراءکےآنےجانےاورکھانےپینےپرکروڑوں کاخرچہ آئے گا، کابینہ کےاجلاس پر کروڑوں روپےکےخرچ کاذمہ دارکون ہوگا؟

کفایت شعاری مہم پراجلاس سےپہلےہی سوالیہ نشان لگ گیا، 43رکنی کابینہ کوٹی اےڈی اےکی مدمیں لاکھوں روپےاداکئےجائیں گے کابینہ اراکین کیساتھ افسرشاہی اوربیوروکریسی کےاعلیٰ افسران کوبھی ٹی اےڈی اےملےگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کےانتظامات پربھی لاکھوں روپےخرچ آئےگا، وزیراعلیٰ اورکابینہ کی سکیورٹی کیلئےجانیوالےاہلکاروں کوبھی خرچ دیناہوگا ، کابینہ اوربیوروکریسی اجلاس سےایک یا2روزقبل بہاولپورجائےگی،  رہائش کی مدمیں بھی لاکھوں کاخرچ حکومت کوبرداشت کرناپڑےگا۔