نواز شریف کو قیدی نمبر الاٹ

نواز شریف کو قیدی نمبر الاٹ


لاہور(24نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کوجیل میں4477نمبردے دیاگیا ،  جیل کےڈاکٹرنےمعمول کےمطابق نوازشریف کاچیک اپ کیا ،نواز شریف کابلڈپریشراورشوگرنارمل ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کوجیل میں4477نمبرکااندراج کردیاگیا،جیل کے ایڈمیشن رجسٹرنمبر5میں نمبردرج کیاگیاہے نوازشریف جب تک جیل رہیں گے4477ان کی شناخت کانمبرہوگا، نوازشریف نےقرآن مجید،دینی کتب اورادبی کتابیں منگوالیں، رشتےداراوروکلاء نوازشریف سےملاقات کیلئےآسکتے ہیں۔ 

جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دوست اورپارٹی رہنماؤں کی لسٹ پہلےنوازشریف کوبھجوائی جائیگی، نوازشریف نےجن سےملناہوگاان کےنام سےسپرنٹنڈنٹ کوآگاہ کرینگے، جیل کےڈاکٹرنےمعمول کےمطابق نوازشریف کاچیک اپ کیا، ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ  نوازشریف کابلڈپریشراورشوگرنارمل ہے۔