مشترکہ کانفرنس میں شرکت

 مشترکہ کانفرنس میں شرکت


ٹورنٹو( 24نیوز ) پاکستان کے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل اور بھارتی موسیقار اے آر رحمان کینیڈا میں ایک ہوگئے،دونوں نے سالانہ اسلامی کانفرنس میں شرکت کی جو ٹورنٹو میں جاری ہے۔

مولانا طارق جمیل نے کینیڈا میں  ”دلوں کی پاکیزگی “کے عنوان سے  کانفرنس میں خطاب بھی کیا، اسلامی کانفرنس ہرسال سردیوں کی چھٹیوں میں ٹورنٹو میں ہوتی ہے،یہ شمالی امریکہ میں 2001میں شروع ہوئی تھی اور یہ اسی سیریز کا حصہ ہے۔

اس کانفرنس میں مذہبی سکالر ز،صوفی شاعروں،موسیقار وں کو مدعو کیا جاتا ہے اسی سلسلہ میں بھارتی موسیقار اللہ رکھا رحمان ( اے آر رحمان )کو بھی مدعو کیا گیا تھا،ان کی مولانا طارق جمیل سے اسی کانفرنس میں ملاقات ہوئی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer