پشاور، ذہنی مریض نے خاندان کے 5 افراد کو قتل کر کے خودکشی کرلی

پشاور، ذہنی مریض نے خاندان کے 5 افراد کو قتل کر کے خودکشی کرلی


پشاور ( 24نیوز )  ظالم درندے نما شخص نے اپنے ہی خاندان کے پانچ افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال میں ایک شخص نے سب سے پہلے اپنے باپ کو قتل کیا جس کے بعد خاندان والوں کی مزاحمت پر اس نے فائرنگ کر کے چچافقیرمحمد اورتین بھائیوں کو بھی قتل کردیا جس کے بعد اس نے خودکشی کر لی۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کی وجہ سے پیش آتا معلوم ہورہا ہے۔تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔