وکلاء نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں

وکلاء نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں


24نیوز : کالے کوٹ والے آپے سے باہر ہوگے، ایف ایٹ کچہری میں پوسٹ آفس کی زمین پر قبضہ کرکے چیمبرز کی تعمیر بھی شروع کردی۔ انتظامیہ کی جانب سے فٹ پاتھ پر غیر قانونی گرائے گئے چیمبرز کو بھی دوبارہ تعمیر کر دیا بلکہ اضافی جگہ پر بھی قبضہ جما لیا، معاملے میں پولیس اور انتظامیہ مکمل طور پر خاموش تماشائی نظر آرہی۔

کالا کوٹ تو انصاف کی علامت ہے لیکن یہاں انصاف خود ہی بے قابو ہوگیا، اسلام آباد ایف 8 کچہری میں وکلاء نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں وکلاء نے مارگلہ تھانے سے صرف دس قدم دور پوسٹ آفس کی خالی زمین پر قبضہ کرلیا اور غیرقانونی چیمبرز تعمیر کرنا شروع کردئیے۔  پوسٹ آفس کے ملازمین نے مداخلت کی تو پوسٹ آفس کو ہی تالہ لگا دیا، پولیس مقدمہ درج کرکے خاموش ہوگئی، وکلاء نے کچہری میں ہی فٹ پاتھ اور ایمرجنسی گیٹ کے سامنے گرائے گئے 21 چیمبرز کو نہ صرف دوبارہ تعمیر کیا بلکہ اضافی 29 چیمبرز کو تعمیر کرکے انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کردیا۔

پولیس انتظامیہ بڑھتی وکلاء گردی کو کنڑول کرنے میں بے بس نظرآتی ہے، وکلا کو کون کنڑول کرے گا؟ بار کونسلز یا ریاست، ایک سوالیہ نشان بن گیا؟؟؟

شازیہ بشیر

Content Writer