پنجاب پولیس اسلام آباد کی وردی پہنے گی؟

پنجاب پولیس اسلام آباد کی وردی پہنے گی؟


لاہور(24نیوز) پنجاب پولیس کی وردی کا رنگ کیا ہوگا اب تک فیصلہ نہ ہوسکا، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ کالا یونیفارم کے بجائے اسلام آباد پولیس کی وردی متعارف کرائی جاسکتی ہے.

آئی جی پنجاب نے تعیناتی کے بعد حکم دیا تھا کہ پنجاب پولیس کی یونیفارم بحال کی جائے گی لیکن اب امجد جاوید سلیمی کا کہنا ہے کہ پرانی یونیفارم کیساتھ اسلام آبادپولیس  کی یونیفارم بھی زیرغور ہے۔ امکان ہے آئندہ برس پنجاب پولیس کواسلام آبادپولیس یونیفارم دے دیاجائے کیونکہ دیگرصوبوں میں بھی اسلام آبادپولیس کایونیفارم ہی متعارف کرانے کا امکان ہے اس حوالے سے پولیس ایگزیکٹوبورڈکی یونیفارم کےحتمی فیصلےکیلئےمیٹنگزجاری ہیں۔

پولیس اصلاحات کےحوالےسےایجنڈاحکومت کوبھجوادیاہے۔ پنجاب پولیس نظام میں زیادہ ردوبدل کےخواہاں نہیں ہیں بس پنجاب پولیس آرڈر2002ء میں معمولی تبدیلی کرکےلاگوکرنےکےخواہاں ہیں۔

آئی جی کا کہنا ہے آئی ٹی سے آگاہی کیلئے اعلیٰ افسران کو ٹریننگ دے دی ہے جو ٹیسٹ میں کامیاب نہ ہوئے ان کو عہدے سے ہٹادیاجائے گا۔ایف آئی آرزکےاندراج اورپولیس ویلفئیرپرعملدرآمداولین ترجیح ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔