کرپشن ،امتحانی پرچوں کی چوری ،نیب نے این ٹی ایس کے گرد شکنجہ تیار کرلیا

کرپشن ،امتحانی پرچوں کی چوری ،نیب نے این ٹی ایس کے گرد شکنجہ تیار کرلیا


اسلام آباد(24نیوز) کرپشن اورامتحانی پرچوں کی چوری کا الزام پرنیب نے این ٹی ایس کے گرد شکنجہ تیار کرلیا،ازسر نو تحقیقات شروع کردی گئی،، ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اداروں سے رکارڈ اور تفصیلات طلب کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق کرپشن ۔ بدعنوانی۔امتحانی پرجوں کی چوری کے الزام۔ این ٹی ایس کے گرد نیب کا شکنجہ تیار ازسر نو تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اداروں سے ریکارڈ اور تفصیلات طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے خلاف آڈٹ میں بھی مختلف اعترضات اور سنگین الزامات سامنے آئے ہیں،این ٹی ایس کے خلاف چار ماہ قبل شروع ہونے والی کرپشن کی انکوائری سابق ڈی جی راولپنڈی کی مداخلت پر التوا کا شکار تھی،چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے این ٹی ایس کے خلاف انکوائری میں تاخیر کا بھی نوٹس لے لیا
نیب حکام کا کہنا ہے کہ این ٹی ایس کے خلاف نیب کو امتحانی پرچے چوری ہونے کی سینکڑوں شکایات موصول ہوئی ہیں،چیئرمین نیب نے بتایا ہے کہ این ٹی ایس ہزاروں طالب علموں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام رہا۔ امتحانی پرجوں سے اہل طلبا کی تلفی ہوئی۔
نیب ذرائع کے مطابق جلد نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذمہ داروں کو انکوائری کے لئے نیب راولپنڈی طلب کیا جائے گا۔