گوادر کول پاور پراجیکٹ سے ماحولیات کومسئلہ درپیش

گوادر کول پاور پراجیکٹ سے ماحولیات کومسئلہ درپیش


گوادر (24نیوز) گوادر کول پاور پراجیکٹ سے ماحولیات کا مسئلہ درپیش آنے لگا،، بلوچستان حکومت نے گوادر کول پاور پراجیکٹ پر متعدد سوال کھڑے کردیے،، محکمہ توانائی بلوچستان نے چینی کمپنی سے گوادر کول پاور پراجیکٹ کی ماحولیاتی رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کول پاور پراجیکٹ پر موحولیاتی تنازعہ پیدا ہوگیا ،بلوچستان حکومت نے گوادر کول پاور پراجیکٹ پر متعدد سوال کھڑے کردیے ،محکمہ توانائی بلوچستان نے چینی کمپنی سے گوادر کول پاور پراجیکٹ کی ماحولیاتی رپورٹ طلب کرلی ۔

گوادر پورٹ سے پاور پلانٹ تک کوئلہ کیسے منتقل کیا جائے گا؟ کوئلے کو ٹرکوں اور کنٹینرز سے گرنے سے کیسے بچایا جائے گا؟ کوئلہ کی راکھ کو گوادر شہر میں اڑنے سے کیسے بچایا جائے گا؟ کول پاور پلانٹ کا گدلا پانی کہاں پھینکا جائے گا؟ گدلے پانی کو کراوٹ ڈیم میں پھینکنے سے صاف پانی خراب ہوگا؟ کراوٹ ڈیم کے ذریعے گوادر شہر کو پانی فراہم کیا جا رہا ہے؟ ان سوالات کا جواب تو نہیں مل سکا لیکن یہاں کی آبادی شدید مسائل کا شکار ہوسکتی ہے۔