مانچسٹر(24نیوز)یورپ کی ٹاپ لیگز میں فٹبال کے زبردست مقابلے، انگلش فٹبال لیگ میں مانچسٹر یونائیٹد اور ٹوٹنہم کی فتح، فرینچ لیگ میں پیریس سینٹ جرمن نے حریف مارسیلی کو شکست دے دی۔
ضرور پڑھیں:پلوامہ حملہ،بھارتی حکومت کابھانڈا پھوٹ گیا
مانچستر یونائیٹڈ کے ہوم سٹیڈیم اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں مانچسٹر نے چیلسی کو 1۔2 سے شکست دے دی۔ مانچسٹر سٹی کی جانب سے رومالو لوکاکو اور جیسی لنگارڈ نے ایک ایک گول سکور کیا۔ چیلسی کا واحد گول برازلین کھلاڑی ویلیان نے کیا۔
انگلش لیگ کے ایک اور مقابلے میں ٹوٹنہم نے کرسٹل پیلیس کو ایک گول سے شکست دے دی۔ میچ کا واحد گول لیگ کے ٹاپ سکورر ہیری کین نے مقررہ وقت سے دو منٹ پہلے کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔
ضرور پڑھیں:سٹاک ایکسچینج میں مندی برقرار
فرینچ لیگ میں پی ایس جی نے اپنے حریف فٹبال کلب مارسیلی کو با آسانی0۔3 سے شکست دے دی۔یورپ کی ٹاپ فٹبال لیگز میں آج بھی سنسنی خیز مقابلے ہونگے۔