ڈھول ڈھمکا نہ بینڈ باجا،نارووال میں دلہا راجہ نے نوٹوں کی بارش کروادی


نارووال(24نیوز) ڈھول ڈھمکا نہ بینڈ باجا، بارات میں آیا نوٹوں والا راجا،نارووال کے نواحی قصبہ بہبل والی میں انوکھی شادی انجام پائی جس میں رئیس زادے کی بارات پر شاپروں کے منہ کھل گئے،25 لاکھ کے ایک سے5 ہزار والے نوٹ اڑا دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف غریب کو دووقت کی روٹی میسر نہیں تو دوسری طرف امیروں کے شوق بھی نرالے ہیں،شادی پرباراتیں لے جانا برصغیرکا کلچرہے۔بارات میں نوٹ نچھاورکرنا بھی اسی کلچر کاحصہ ہے، کہیں چھوٹے توکہیں پانچ ہزاروالے نوٹ اڑائے جاتے ہیں۔

ایسی ہیں ایک انوکھی شادی نارووال کے نواحی قصبہ بہبل والی میں ہوئی۔ جہاں بارات میں بینڈ باجا تونہیں تھامگررشتہ دار نوٹوں سے بھرے شاپنگ بیگ پکڑے موجود تھے۔

شادی ہال پہنچتے ہیں رئیس زادے کے رشتہ داروں نے نوٹ شاپنگ بیگوں کے منہ کھول دیئے۔پچیس لاکھ کے ایک سے پانچ ہزار والے نوٹ ہوامیں اڑا دیئے، نوٹ پت جھڑ

کی طرح اڑتے اورگرتے رہے،ہوامیں اڑتے نوٹ دیکھ کر باراتیوں،گارڈز،ویٹرز اورڈرائیورز کے منہ میں بھی پانی آگیا،وہ بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوکر نوٹ سمیٹتے رہے۔