جب تک جناح کا پاکستان موجود ،تب تک ایم کیو ایم پاکستان رہے گی:فاروق ستار

جب تک جناح کا پاکستان موجود ،تب تک ایم کیو ایم پاکستان رہے گی:فاروق ستار


کراچی(24نیوز) فاروق ستار نے بہادرآباد گروپ کو نئی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں گروہ رابطہ کمیٹی تحلیل کر دیتے ہیں۔ میرے اور خالد مقبول صدیقی سمیت نئے لوگوں پر مشتمل رابطہ کمیٹی بناتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معلامات بگڑنے والے معاملات حل کروانے کے لیئے نکل پڑے۔ کامران ٹیسوری کو ایک اور ٹاسک مل گیا۔ٹوٹی ہوئی ایم کیوایم میں جاری ڈیڈلاک کو ختم کرنے لیئے کامران ٹیسوری 3 رکنی وفد کے ہمراہ بہادر آباد والوں سے ملنے جاپہنچے۔ عارضی مرکز کے ڈرائنگ روم عامر خان،فیصل سبزواری، کنور نوید جمیل اور امین الحق سے ملاقات ہوئی۔

دوسری جانب فاروق ستار نے بہادر والوں کو نئی پیشکش کردی۔ بولے دونوں رابطہ کمیٹی کو تحلیل کر دیں۔ میں اور خالد مقبول صدیقی نئے لوگوں پر مشتمل نئی رابطہ کمیٹی بناتے ہیں۔ کارکنان سے خطاب میں فاروق ستار نے ایک بار پھر مجھے کیوں نکالا کی صدا بلند کردی۔ بولے5 ججوں نے میاں صاحب کو فارغ کیا۔ یہاں میرے 5بھائیوں نے مجھے پارٹی سے باہر نکلا دیا۔ سربراہ ایم کیوایم پاکستان نے مزید کہا کہ جب تک جناح کا پاکستان موجود ہے تب تک ایم کیو ایم پاکستان بھی رہے گی۔

کامران ٹیسوری نےفاروق ستار کا پیغام بہادرآبادوالوں تک پہنچادیا، سربراہ ایم کیوایم پاکستان کہتے ہیں جب تک جناح کا پاکستان موجود ہے تب تک ایم کیو ایم پاکستان بھی رہے گی۔