بی بی پاکدامن کے سالانہ عرس کے دوسرے روزکی تقریبات عقیدت و احترام سے جاری

بی بی پاکدامن کے سالانہ عرس کے دوسرے روزکی تقریبات عقیدت و احترام سے جاری


لاہور(24نیوز) بی بی پاکدامن کے سالانہ عرس کے دوسرے روزکی تقریبات عقیدت و احترام سے جاری،ملک بھرسے عقیدت مندوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی،دوسرے روز محفل سماع کااہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بی بی پاکدامن کے سالانہ عرس کے دوسرے روز ملک بھر سے زائرین کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دوسرے روز کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔دن بھر محفل میلاد اور محفل سماع کا سلسلہ جاری رہا۔ مینجر اوقاف بی بی پاک دامن شیخ جمیل کا کہنا تھا کہ عرس کے 3 روزہ تقریبات کے حوالے سے سکیورٹی کے حوالے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔ زائرین کے لئے لنگر کا وسیع انتظام بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ حضرت بی بی پاکدامن کے سالانہ عرس کی تقریبات کا سلسلہ 3 روز تک جاری رہے گا۔جو اتوار کی شب دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا۔