گورنر سندھ پی ایس ایل کے بخار میں مبتلا ،25 مارچ کا بے صبری سے انتظار کررہا ہوں:محمد زبیر


کراچی(24نیوز) گورنر سندھ محمد زبیر عمر بھی پی ایس ایل کے بخار میں مبتلا ہوگئے،کہتے ہیں پی ایس ایل فائنل کا کراچی میں ہونا تاریخی لمحہ ہوگا،25 مارچ کا بے صبری سے انتظار کررہا ہوں،عوام پاسز کے چکر میں مت پڑیں، بلکہ ٹکٹس خریدیں اور فائنل میچ دیکھیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا گورنر سندھ محمد زبیر نے دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ 25 مارچ کا بے صبری سے انتظار کررہا ہوں۔ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہونا تاریخی موقع ہے۔ عوام سے بھی گزارش ہے کہ پاسز کے چکر میں مت پڑیں بلکہ ٹکٹس خریدیں اور فائنل میچ دیکھیں۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ فائنل میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شریک ہوں گئے۔ انکی خاطر مدارات میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ نیشنل اسٹیڈیم کا 90 فیصد کام ہوچکا ہے۔باقی کام 15 مارچ تک مکمل ہوجائے گا۔