پی ایس ایل کے سنسنی خیز مقابلے جاری،ملتان سلطان ، کراچی کنگز میں ٹاپ پوزیشن کے لیے کڑا مقابلہ


دبئی(24نیوز) پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری،ملتان سلطان اور کراچی کنگز میں ٹاپ پوزیشن کے لیے کڑا مقابلہ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے پوئنٹس برابر۔

          تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں ٹاپ پوزیشن کے لیے سخت مقابلہ جاری ہے۔ نئی ٹیم ملتان سلطانز اپنا لوہا منوانے میں کامیاب ہوگئی۔ کراچی کنگز 2 میچز میں 2 فتوحات کے بعد 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ ملتان سلطان 3 میں سے 2 میچزمیں کامیابی سمیٹنے کے بعد 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

دوسری جانب پی ایس ایل 1 اور 2 کی رنر اپ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی 2 پوئنٹس حاصل کر کے تیسرے ، چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔لاہور قلندرز پی ایس ایل تھری میں اب تک کوئی فتح حاصل نا کر سکی۔ 2 میچز میں 2 شکست کے بعد پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں آج ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود کراچی کنگز اور آخری نمبر پر موجود لاہور قلندر مدمقابل ہونگی۔