سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سجی رنگا رنگ صنعتی نمائش

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سجی رنگا رنگ صنعتی نمائش


ریاض (24نیوز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سجی رنگا رنگ صنعتی نمائش، سعودی حکام کے ساتھ پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف نمائش دیکھنے کیلئے آئے۔

تفصیلات کے مطابق ہماری صعنت ہماری طاقت کے عنوان سے ہونے والی نمائش میں ویژن 2030 میں مقامی سطح پر تیار کی جانے والی مصنوعات نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔ نمائش کے پہلے مرحلے کا افتتاح ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور عسکری اتحاد کے کمانڈر سابق آرمی چیف راحیل شریف نے کیا۔ نمائش میں دیگر ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ فوجی نمائش اوفد چوتھی بڑی نمائش ہے۔ جس میں مقامی سطح پر تیار کئے جانے والے ہتھیار رکھے گئے ہیں۔