اورنج لائن میٹرو ٹرین ٹیسٹ رننگ کا آغاز


لاہور (24 نیوز) لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کی منہ دکھائی، ڈیرہ گجراں ڈپو سے میٹرو ٹرین کی ٹیسٹ رننگ کا آغاز۔ میٹرو ٹرین ڈیرہ گجراں اسٹیشن، اسلام پارک، سلامت پورہ پر چلائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سٹیئرنگ کمیٹی ممبران نے آزمائشی طور پر ٹرین چلائی، اورنج ٹرین کی سٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران کا ڈیرہ گجراں ڈپو کا دورہ، جی ایم نیسپاک سلمان حفیظ نے سول، الیکٹریکل اور مکینیکل ورکس پر بریفنگ دی۔

جی ایم سلمان حفیظ کا کہنا تھا کہ لاہور میں 16 ٹرینز پہنچ چکی ہیں، چار ٹرینز کراچی پہنچ چکی، 7 شنگھائی اور کراچی کے راستے میں ہیں۔ انہوں نے بریفنگ میں مزید کہا کہ ٹریک ہر طرح کے آپریشن کے لیے تیار ہے اور منصوبے کا مجموعی طور پر 11.5 کلو میٹر ٹریک مکمل ہے۔