اداکارہ سری دیوی کی موت ڈوبنے سے ہوئی،فرانزک رپورٹ سامنے آگئی


مبئی(24نیوز) بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت حادثاتی طورپرڈوبنے سے ہوئی، تاہم ان کےخون میں الکوحل کے نمونے بڑی مقدارمیں ملے ہیں،خدشہ ہے کہ وہ زیادہ شراب نوشی کے بعد باتھ روم کے ٹب میں گرگئیں۔

خلیجی اخبار کے مطابق سری دیوی کی موت حادثاتی تھی۔ فرانزک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری دیوی کی موت کے پیچھے کوئی مجرمانہ محرک نہیں ہے۔خلیجی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سری دیوی شراب نوشی کی عادی تھیں۔نشے کے باعث وہ اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پائیں اور ٹب میں جاگریں۔ان کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی۔

واضح رہے کہ فرانزک رپورٹ سری دیوی کے اہل خانہ کو دے دی گئی۔ فرانزک رپورٹ بھارتی قونصل خانے کے نمائندے کو بھی دے دی گئی ہے۔گزشتہ روز یہ خبردی گئی تھی کہ بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی موت دبئی میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ہوئی تھی۔