احتساب سول، ملٹری بیوروکریسی اور عدلیہ کا بھی ہونا چاہیے: چیئرمین سینیٹ

احتساب سول، ملٹری بیوروکریسی اور عدلیہ کا بھی ہونا چاہیے: چیئرمین سینیٹ


کراچی (24 نیوز) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ احتساب صرف سیاستدانوں کا نہیں، سول، ملٹری بیوروکریسی اور عدلیہ کا بھی ہونا چاہیے۔

کراچی میں ایشیا پیس فلم فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ احتساب فقط سیاستدانوں کا نہیں بلکہ سب کا ہونا چاہیے۔ شہید بے نظیر ایک پریکٹیکل خاتون تھی اور وہ جانتی تھی کہ اشرافیہ نیشنل فرنٹ کے لیے رکاوٹ بنے گی۔ انہوں نے بے نظیر بھٹو شہید کی دوراندیشی کا بھی ذکر کیا۔

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن میں نواز لیگ کے آوٹ ہونے سے سیاسی نظام کو دھچکا لگا ہے۔ ملک کسی بھی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ آئندہ انتخابات وقت پر ہوتے دیکھائی دے رہے ہیں۔