سندھ صوفیوں کی سرزمین، انتہا پسندی کو اسلام سے جوڑا گیا: بلاول بھٹو

سندھ صوفیوں کی سرزمین، انتہا پسندی کو اسلام سے جوڑا گیا: بلاول بھٹو


کراچی (24 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کی سرزمین صوفیوں کی زمین ہے۔ سندھ میں تمام مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس نے ملک کی تصویر دنیا کے سامنے بدلی۔ بہتر پاکستان کے بارے میں دنیا کو بتایا۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں ایشیا پیس فلم فسٹیول کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ کی سر زمین صوفیوں کی زمین ہے۔ سندھ میں تمام مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں۔ انتہا پسندی کو اسلام سے جوڑا گیا، یہ اسلام نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس نے ملک کی تصویر دنیا کے سامنے بدلی اور بہتر پاکستان کے بارے میں دنیا کو بتایا۔

یہ بھی پڑھئے: احتساب سول، ملٹری بیوروکریسی اور عدلیہ کا بھی ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ 

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہمارے اوپر ہے کہ ہم چیزوں کو کیسے سمجھتے ہیں۔ ایک سوچ نے ثقافت کو ختم کر دیا تھا۔ ہم ہاکستان کی مختلف ثقافتوں کو دوبارہ سامنے لائے۔ بہت سے مسائل ہے جس پر ابھی فلم سازوں نے کام کرنا ہے۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں ایشیا پیس فلم فسٹیول کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کی آمد پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ بلاول بھٹو زرداری وہاں موجود شہریوں سے گھل مل گئے جس پر شہریوں نے ’جیے بھٹو‘ کے نعرے لگائے۔