آرمی چیف سے ایرانی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات، اہم معاملات پر گفتگو


اسلام آباد (24 نیوز) ایرانی فضائیہ کے سربراہ برگیڈیئر جنرل حسن شاہ صفی کا دورہ جی ایچ کیو، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر برگیڈیئر جنرل حسن شاہ صفی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، علاقائی امن و سلامتی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔