عوام کی بددعائیں نوازشریف کاپیچھا کررہی ہیں: آصف زرداری

عوام کی بددعائیں نوازشریف کاپیچھا کررہی ہیں: آصف زرداری


 کراچی(24نیوز) سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف کوکسی اورنے نہیں۔  قدرت نےنکالا ہے۔ عوام کی بددعائیں نواز شریف کاپیچھا کررہی ہیں۔ آمرانہ ذہنیت رکھنے والوں کی وجہ سے معاشرے میں بگاڑآیا ہے۔ سابق وزیراعظم نے عوام پرمہنگائی کا طوفان مسلط کر رکھا تھا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے عوام کو بے روزگار کرکے فاقہ کشی پرمجبور کیا عوام کی بددعائیں نوازشریف کا اب تک پیچھا کر رہی ہیں اس لیے نواز شریف کو کسی اور نے نہیں بلکہ قدرت نے نکالا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ آمریتوں اور آمرانہ ذہنیت رکھنے والوں کی سوچ کی وجہ سے معاشرے میں بگا ڑ آیا، آمریتوں کے پیدا کردہ بگاڑ کو ختم کرکے درست سمت پر چلنے کا وقت قریب آچکا ہے کیوں کہ ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پر عمل کرنے سے سماج میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی قربانی دینے والے کارکنوں کو کبھی نظرانداز نہیں کرتی، آئندہ انتخابات جیتنے کے بعد پارٹی کے کارکنوں کی ذمے داریاں بڑھ جائیں گی کیوں کہ پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کسی سے انتقام نہیں لیتی بلکہ پیپلز پارٹی ظلم کرنے والوں کا مقدمہ عوام کی عدالت میں پیش کرتی ہے۔