خیبرپختونخوا حکومت گھبراہٹ کا شکار، ایک وکٹ کیلئے قاتل کا ساتھ دینے لگی

خیبرپختونخوا حکومت گھبراہٹ کا شکار، ایک وکٹ کیلئے قاتل کا ساتھ دینے لگی


پشاور (24 نیوز) خیبر پختونحوا اسمبلی میں اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی بلدیو کمار آج بھی حلف نہ لے سکے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کے زیر صدارت ہوا۔ بل دیو کمار ممبر صوبائی اسمبلی سردار سورن سنگھ کے قاتل کو حلف برداری کے لیے پیش کیے جانے پر اپوزیشن اراکین نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت گبراہٹ کا شکار ہے اور ایک وکٹ کے لیے قاتل کا ساتھ دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: شہباز شریف کی پانامہ لیکس اب سامنے آئی ہے،عمران خان 

صوبائی اسمبلی میں آج تین بل منظوری کے لیے پیش کیے گیے جو کثرت رائے سے منظور کرائے گیے۔ سینٹ الیکشن میں وه لوگ بھی حصہ لے رہے ہیں جن کے ایوان میں ایک یا دو دن کی حاضری ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔

علاوہ ازیں آج صوبائی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے بارے مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کےاراکین نے شرکت کی اور آئنده کے لائحہ عمل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔