بھارت کا چھپ کروار، پاک فضائیہ کا جواب، دشمن دم دبا کر بھاگ گیا



اسلام آباد(24نیوز) بھارتی طیاروں نےمظفرآبادسیکٹرسےدراندازی کی کوشش کی، پاک فضائیہ کےطیاروں کی فوری اوربروقت پروازیں۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور  کے مطابق  بھارتی طیاروں نےمظفرآبادسیکٹرسےدراندازی کی کوشش کی جس پر پاک فصائیہ کے طیاروں کی بروقت کارروائی پر بھارتی طیارے بھاگ گئے،بدحواس بھارتی طیارےاپناپےلوڈبالاکوٹ میں گراکربھاگ کھڑےہوئے، بھارتی طیاروں کوپاک فضائیہ کےبروقت اورموثرجواب کاسامناہوا، بدحواس بھارتی طیارےاپنااضافی بوجھ بالاکوٹ میں گراکربھاگ کھڑےہوئے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کاکہناتھاکہ بھارتی ایئر فورس نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے،پاک فضائیہ کے طیاروں کی فوری اور بروقت پروازوں کے باعث بھارتی طیارے واپس جانے پر مجبور ہوگئے،انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ میں کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا۔

حامد میر 

سینئرصحافی حامد میرنےکہا بھارت میں مودی کی شرمندگی کانیا دورشروع ہوچکاہے, جبکہ بھارتی صحافی بوکھلاگئےہیں، فون کر کرکےپوچھ رہےہیں کہ پاکستان ائیر فورس ہمارے پیچھے ہے، کیا وہ بھارت کےاندرتونہیں گھس آئیں گے؟حامدمیرنےکہا پاکستان ائیرفورس نےبروقت اورمؤثرجواب تودیالیکن انھیں اب اوربھی ہوشیاررہناہوگا۔حامدمیرکا مزید کہناتھا کہ بھارت میں سب ہی یہ کہہ رہےہیں کہ پلوامہ حملہ بھارت کےاندر سےہوا، پاکستان کواس کا الزام دیناسراسرغلط ہے۔

دوسری جانبملکی تجزیہ نگاروں کاکہناتھاکہ مودی حکومت الیکشن میں کامیابی کے حصول کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، بھارت  کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی حکومت کو آئینہ دکھا رہے ہیں کہ پلوامہ حملےکاپہلے سے علم تھاتو اسے روکا کیوں نہیں گیا،واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہیں، بھارت کی جانب سے بار بار جنگ کی دھمکی دی جارہی ہے۔