ووٹ حاصل کرنےکیلئےمودی کا نیا ڈرامہ،ویڈیو وائرل

 ووٹ حاصل کرنےکیلئےمودی کا نیا ڈرامہ،ویڈیو وائرل


نئی دہلی(24نیوز)مودی سرکار کاعام انتخابات 2019ء میں ووٹ حاصل کرنے کےلئے ایک اور ڈرامہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ے عام انتخابات 2019ء  میں ووٹ حاصل کرنے کے لئےسرکاری خاکروبوں کے پیر  دھوئے،مودی نے لوٹا ہاتھ میں لے کر خاکروبوں کے پیر دھوئے جس کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری کردی،ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کا مذاق بھی اڑایا جارہا ہے،سوشل میڈیا پر لوگ تو یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ مودی کے پیر دھلانے کے دوران کسی خاتون کی پائل کھو گئی ہے،وہ ایف آئی آر کٹانے گئی ہے۔

کانگریس رہنما اور بالی ووڈ کے سابق اداکار راج ببر نے نریند مودی کے اس انداز کو ڈھکوسلے بازی قرار دیا اور بھارتی وزیراعظم پر طنز کے تیر برسادیے، انہوں نے کہاکہ اچھا ہوتا نریندر مودی جی خاکروبوں کے پیر دھلانے کے ساتھ ان ضرورت مندوں کو کپڑے بھی دلادیتے۔

سیاستدان عام طور پر انتخابات سے قبل بڑے بڑے وعدے اور ڈرامے کرتے ہیں،لیکن بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ثابت کردیا کہ وہ ووٹ کےلیے کچھ بھی کرگزریں گے.