ترجمان پاک فوج کا بیان نشر کرنا بھارتی ٹی وی چینلز کو مہنگا پڑ گیا

ترجمان پاک فوج کا بیان نشر کرنا بھارتی ٹی وی چینلز کو مہنگا پڑ گیا


نئی دہلی(24نیوز) بھارت کی جمہوریت کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہو گیا، ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی میڈیا بریفنگ دکھانے پر بھارتی حکومت نے 13 ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملہ کے بعد بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کاشکارہوگئی ہے، ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی میڈیا بریفنگ دکھانے پر بھارتی حکومت نے 13 ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کردیئے،  22 فروری کی میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان پاک فوج نے بھارت کو پیغام دیا تھا کہ پاکستان سے نہ اُلجھو، اگر بھارت نے پاکستان پر جارحیت مسلط کی تو ہر قیمت پر آخری سانس اور آخری گولی تک مادر وطن کا دفاع کریں گے، اپنا دفاع اور اپنا رد عمل ہمارا حق ہے۔

بھارت کی وزارت و اطلاعات نشریات کی جانب سے ترجمان پاک فوج کی میڈیا بریفنگ دکھانے پر ترنگا ٹی وی سمیت 13 چینلز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز بھیجے گئے ہیں۔