ناکامیوں پر معذرت،ایرانی وزیر خارجہ نے استعفیٰ دیدیا

ناکامیوں پر معذرت،ایرانی وزیر خارجہ نے استعفیٰ دیدیا


تہران(24نیوز) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جواد ظریف نے اپنی خدمات جاری رکھنے سے معذرت کردی ہے جب کہ ایرانی خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی جواد ظریف کے استعفے کی تصدیق کردی۔جواد ظریف کے استعفے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں تاہم سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 'میں اپنی ناکامیوں پر معذرت چاہتا ہوں'۔

یاد رہے کہ جواد ظریف ایران کے امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کے اہم ترین کردار تھے۔

جواد ظریف نے ایران کی جانب سے اقوام متحدہ میں مستقبل مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور 2013 میں ایرانی صدر حسن روحانی کی حکومت کے قیام کے بعد انہیں وزیر خارجہ کے منصب پر فائز کیا گیا۔59 سالہ جواد ظریف نے امریکا کی یونیورسٹی آف ڈینور سے انٹرنیشنل لاء میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer