فضائی حدود کی خلاف ورزی،وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا



اسلام آباد(24نیوز) بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی، وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس میں شرکت کے لئے مسلح افواج کے سربراہان وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے ،اجلاس میں اہم  وفاقی  وزراء بھی شرکت کریں گے،اجلاس سے قبل وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارتی جارحیت اور پاکستانی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائیگا ،اجلاس میں ملکی سلامتی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer