بھارتی فضائیہ کےجھوٹ کاپول کھول گیا

بھارتی فضائیہ کےجھوٹ کاپول کھول گیا


نئی دہلی(24نیوز) بھارتی وزارت دفاع اپنی ہی فضائیہ کی کارروائی سے لاعلم نکلی، پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کب کی گئی؟ اس کے بارے میں کچھ پتانہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا جس وقت پاکستان میں در اندازی کا ڈھونڈھورا پیٹ رہا تھا عین اس وقت میں برطانوی خبر رساں ادارے نے بھارتی وزارت دفاع سے رابطہ کیا تو بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے جواب دیا کہ ان کے پاس ایسی کوئی خبر نہیں، خبر ایجنسی نے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے بھی یہی کہا کہ ابھی وہ اس سے متعلق کچھ نہیں کہیں گے جب تک بھارتی سرکار کی طرف سے باضابطہ جواب نہیں آتا۔

بھارتی میڈیا نے وزارت دفاع کا بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی سے متعلق کوئی علم نہیں،جبکہ دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے مظفر آباد سیکٹر حملے پر میڈیا بریفنگ دی گئی،میڈیا کے بار بار سوالات وزارت خارجہ کے سیکر ٹری' وجیے گوکھلے' اٹھ کر چلے گئے جوابات دینے سے بھی انکار کردیا۔