سعودی ولی عہد کے بھائی کو بڑا عہدہ مل گیا

سعودی ولی عہد کے بھائی کو بڑا عہدہ مل گیا


ریاض(24نیوز) سعودی عرب کے ڈپٹی وزیر دفاع خالد بن سلمان نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد جنوبی سرحد جائزہ لینے اور جوانوں سے ملاقات کرنے فرنٹ لائن پر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ  محمد بن سلمان کے چھوٹے بھائی خالد بن سلمان کو ایک روز قبل ڈپٹی وزیر دفاع تعینات کیا گیا ہے،جس کے بعد سے مملکت سے اعلیٰ شخصیات خالد بن سلمان کو مبارک باد پیش کررہی ہیش کررہی ہیں،عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھاکہ  ڈپٹی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے پہلے مشن میں جنوبی سرحد کا دورہ کیا جوانوں کے بلند حوصلے اور تیاریوں کو سراہا، سعودی ڈپٹی وزیر دفاع  کاکہناتھاکہ اپنے وطن کے دفاع سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں ہے، اپنا فرض نبھانے کے لیے ہمیشہ تیار رہنے والی فوج کی قیادت پر فخر ہے، سعودی افواج کی قیادت اہلکار حرمین شرفین کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہے۔

 عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ سرحد پر تعینات فوجی افسر نے شہزادہ خالد بن سلمان کو انتہائی اہم مقاصد اور ذمہ داریوں میں شرکت کرنے والے یونٹس سے متعلق طویل بریفنگ دی،خالد بن سلمان نے اتوار کے روز وزارت دفاع کے سول اور ملٹری اہلکاروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔