"اب ہماری باری،بھارت سرپرائز کیلئے تیار رہے"



اسلام آباد(24نیوز) ترجمان پاک فوج  میجرجنرل آصف غفور  نے کہا کہ بھارت کوہرمحاذ پرجواب دیاجائےگا۔ بھارت انتظار کرے ہم سر پرائز دیں گےاور ہماراجواب بہت مختلف ہوگا۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارا ہمسایہ ملک بھارت دشمنی میں بھی بے وقوفی اور جھوٹ کا سہارا لیتا ہے۔کوئی ایک اینٹ نہیں ٹوٹی،جھوٹ کےپاؤں نہیں ہوتے۔

انھوں نے بتایا کہ بھارتی طیاروں نے ایل اوسی کوکراس کیا، ان کامقصد سویلین آبادی کونشانہ بناناتھا، حباکےمقام پر بھارتی طیاروں نے 4بم گرائے، پاک فضائیہ نے بروقت جواب دیا۔ 

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت نے21منٹ پاکستانی حدودمیں رہنے کابےبنیاددعویٰ کیا، بھارت کوچیلنج کرتےہیں 21منٹ تک پاکستانی حدودمیں رہ کردکھائے۔ 

علاوہ ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنےصحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی طیاروں کا ہدف کوئی اور تھا جو وہ پاک فضائیہ کی وجہ سے حاصل نہ کر سکے۔ چار بھارتی طیارے چار ناٹیکل مائلز اندر آئے تھے۔ بھارت کو اس حرکت پر پہلے گندہ کرینگے پھر ذمہ دارانہ رسپانس دیں گے۔ رسپانس کسی بھی وقت اور کسی بھی صورت میں ہو سکتا ہے۔قوموں اور ملکوں پر مشکل وقت آتے ہیں مگر ہم نے اپنا فوکس تبدیل نہیں کرنا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی الیکشن میں کامیابی کے لیے خون چاہتا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔