بھارتی جارحیت کیخلاف پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو ہوگا

بھارتی جارحیت کیخلاف پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو ہوگا


اسلام آباد(24نیوز) پاکستانی حدودمیں بھارتی جارحیت کےخلاف پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔نئے شیڈول کے مطابق کل ہونے والا مشترکا اجلاس جمعرات کی سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

پوری قوم متحدہے،بھارت کی دراندازی کےخلاف پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس کل بلایا گیا تھا لیکن ابھی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کر کے جمعرات کی سہ پہر تین بجے  کر دیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈر اتھارٹی کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت کل ہوگا،  اجلاس کے بعد وزیراعظم پارلیمانی لیڈرز کو بریفنگ دینگے

آج قومی اسمبلی میں بھارتی دراندازی کی شدید مذمت کرتے ہوئےپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں تین دن بھارتی جارحیت پر بات کرنی چاہیے کوئی اور بات نہیں ہونی چاہیے تا کہ سب کو دکھے کہ ہم متحد ہیں۔انہوں نےکہااگرضرورت پڑی تو پوری اپوزیشن مسلح افواج کے ساتھ سرحدوں پر ہو گی۔

دوسری جانب صوبائی اسمبلیوں نےبھی بھارتی جارحیت کے خلاف سخت پیغام دےدیا۔سندھ اسملبی کےتمام ارکان نے نشستوں سےکھڑے ہوکر قراردادکے حق میں ووٹ دیا۔ارکان اسمبلی نے پاکستان زندہ بادکے نعروں کے ساتھ قرارداد کی حمایت کی۔

کے پی اورپنجاب اسمبلی کے ارکان نےبھی بھارت کی جانب سے فضائی حدودکی خلاف ورزی کےخلاف قراردادمتفقہ طور پرمنظورکرلی گئی۔قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت عالمی برادری میں بھارت کامکروہ چہرہ بےنقاب کرے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔