گجرات کے قصائی مودی کا منہ کالا ہوگیا

گجرات کے قصائی مودی کا منہ کالا ہوگیا


24نیوز: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کوالیکشن میں شکست صاف نظرآنےلگی ہے۔ گجرات کاقصائی پاکستان مخالف فضابناکرالیکشن جیتنے کی گھٹیاحرکت کرنےپراُترآیا۔

مودی الیکشن جیتنے کیلئے خطرناک کھیل پر اُتر آیا۔خطےکےدوارب عوام کی زندگیاں داؤ پرلگادیں۔الیکشن میں گجرات کےقصائی کوناکامی کایقین ہوچکاہے۔اسی لیےاربوں جانوں سےبےپرواہ مودی اوچھی حرکتیں کرنےلگا۔بےشرم اوراقتدارکےلالچی مودی نے بھارت میں پاکستان نفرت کامنجن بیچنے کی ناکام کوششیں شروع کردیں۔

صرف الیکشن جیتنےکی خاطرمودی نےاپنےملک اوراپنی افواج کی عزت کی بھی پرواہ نہ کی۔خودکو خطےکاٹھیکیدارکہنےوالابھارت کیانہیں جانتاکہ اس کی ایسی حرکتوں سے اربوں زندگیاں خطرےمیں پڑسکتی ہیں؟کیا اقتدارکی کرسی اتنی ہی اہم ہےجس کےلیے مودی اپنےہی ملک کےعوام کی جانوں سےکھیلنےلگا؟

پڑوسی ملک کوپتاہوناچاہیے کہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی طرح کی چھیڑچھاڑاسےمہنگی پڑےگی۔ دونوں ملک جوہری طاقتیں ہیں اورجنگ کاایڈونچر بھارت کےلیےخالص گھاٹے کاسودا ہی ثابت ہوگا۔

تاریکی میں بزدل بھارت نےچھپ کروار کیااوررات کی سیاہی سے اپناہی منہ کالاکرلیا۔پاک فضائیہ نےجوابی کارروائی سےنہ صرف بھارتی پائلٹوں کوسبق سکھادیابلکہ یہ پیغام بھی دیاکہ پاکستان پرمیلی نظرڈالنے والے اچھی طرح جان لیں کہ رات کے اندھیرے میں چھپ کر حملہ کرنا بزدلوں کا وتیرہ ہے۔بھارت نے جنگ شروع کی تو اُسے بھاگنے نہیں دینگےبلکہ کشمیر بھی آزاد کرائیں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔