میانداد اور آفریدی کے بعد پاکستان فوج بھارت کو چھکے لگانے کیلئے تیار

میانداد اور آفریدی کے بعد پاکستان فوج بھارت کو چھکے لگانے کیلئے تیار


لاہور(24نیوز) بھارتی فوج نےجتنے چھکے چوکے لگانے تھے لگا لیے، اب انتظارکرے پاکستان کے اس آخری چھکے کا جس کے بعد بھارتی چراغوں میں روشنی نہیں رہتی۔

میدان کرکٹ کا ہو یا جنگ کا وار دونوں ہی میں شاہینوں کا جان لیوا ہوتا ہے۔ 1986 کا چھکا بھارت کو یاد تو ہوگا جب جاوید میانداد نے آخری گیند پر چھکا لگا کر بھارتی سورماوں کو شکست کی دھول چٹا دی تھی۔ 

اب لائن آف کنٹرول کےاس طرف بھارتی فوج نے ایسا شارٹ لگایا جس کو دیکھ کر لگتا ہے خود بھارت کی ہی وکٹیں اڑنے والی ہیں۔ یہ وکٹ کیسے اڑے گی، بھارت اس کیلئے اشیا کپ میں آفریدی کے2گیندوں پر لگائے گئےچھکوں کو یاد کرے جس نے بھارتیوں کو رلایا تھا۔

چیمپئن ٹرافی سے پہلے بھارت ذرا اپنی وہ بھڑکیں یاد کرے جب وہ طویل بیٹنگ لائن کے سر پر میڈیا چینلز پر ناچ رہا تھا اور اس وقت کو بھی جب پاکستان کے ناتجربہ کار نوجوانوں کے ہاتھوں شکست کے بعد پورے بھارت میں سوگ کا عالم تھا۔

پاکستان نے تو کھیل کھیل میں بھارت کو ایسی درد دی جو وہ مدتوں یاد رکھے گا توجنگ کے میدان میں کیا ہوگا مودی خود ہی سوچ لے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔