حمزہ بی بی سے زیادتی کرنے والا ملزم 2 دن بعد گرفتار

حمزہ بی بی سے زیادتی کرنے والا ملزم 2 دن بعد گرفتار


اٹک (24 نیوز) 10 سالہ حمزہ بی بی سے زیادتی کرنے والا ملزم 2 دن بعد گرفتار ۔

تھانہ بسال کی حدود میں چند روز قبل ہونے والے جنسی زیادتی کے واقع کا مرکزی ملزم زعفران کو بسال پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم زعفران نے اپنی 10 سالہ چچا زاد بہن حمزہ بی بی جو کہ پانچویں کلاس کی طالبہ ہے کو سکول سے چھٹی کے بعد گھر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔

واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بسال کو ملزم جلد پکڑنے کی ہدایت دی جس پر بسال پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی اور آج ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی گرفتاری پر ڈی پی او اٹک نے ایس ایچ او تھانہ بسال کو مبارک باد دی۔