دھند کے باعث گڈو تھرمل پاور اسٹیشن سے ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی


لاہور(24نیوز) دھند نے آج بھی پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیرے ڈالے رکھے، لاہور،نارووال، وزیرآباد، ساہیوال،شیخوپورہ،سرگودھا، خانیوال، ملتان،بہاولپور اور حافظ آباد میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا،کئی علاقوں میں حد نگاہ صفر رہی۔
تفصیلات کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے کو لاہورتا سیال موڑ،پنڈی بھٹیاں فیصل آباد، پشاورصوابی اورملتان خانیوال سیکشنز کو بند رکھا گیا۔۔ ٹریفک کے معمولات شدید متاثر ہوئے۔ موٹروے پولیس کی طرف سے شہریوں کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
گڈو میں دھند کے باعث تھرمل پاور اسٹیشن کی ہائی ٹرانسمیشنن لائن ٹرپ کرگئی۔کارپور,جیکب آباد, سکھر,کشمور,کندھ کوٹ, صادق آباد,رحیم یارخان, ڈیرہ مراد جمالی,اوچ شریف سمیت کئی گریڈ اسٹیشنوں کو بجلی سپلائی معطل رہی۔
ادھر لودھراں کے قریب دھند کے باعث دو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے۔۔ریسکیو ذرائع کیمطابق 35 سالہ محمد ظفر موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوئے۔