کابینہ اجلاس؛ اعلیٰ افسروں، سیکریٹریز کی من مانیاں ختم کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (24 نیوز) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا اعلیٰ سرکاری افسروں اور سیکرٹریز پر اظہار برہمی، کابینہ اجلاس کے لیے سمریوں کو پیش کرنے کی نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے اعلیٰ سرکاری افسروں اور سیکرٹریز پر برہمی کا اظہار کیا۔ کابینہ اجلاس میں سیکریٹریز کی من مانیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس کے مطابق کابینہ اور کابینہ کمیٹیوں کے لیے سمریاں کم از کم 7 روز قبل کابینہ ڈویژن کو پہنچانا لازمی قرار دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سینیٹ میں قراداد متفقہ طور پر منظور

کابینہ اجلاس میں ہونے والے فیصلہ میں گائیڈ لائنز دی گئیں کہ پیش کی جانے والی سمریاں دو صفحات سے زیادہ نہیں ہونی چاہیں۔ جن وزارتوں کے وفاقی وزیر نہیں ان کے انچارج وزیراعظم خود ہوں گے۔ ایسی صورت میں وزیراعظم کی منظوری سے سمریاں پیش کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ دی گئیں گائیڈ لائنز کے مطابق وزیرمملکت، مشیر، معاون خصوصی کی منظوری سے سمریاں پیش نہیں کی جاسکیں گی۔