منڈی بہاوالدین: ایک سال قبل اغوا کی گئی چھ سالہ بچی بازیاب


 منڈی بہاوالدین،گوجرانوالہ(24نیوز) منڈی بہاوالدین سے ایک سال قبل اغوا کی گئی چھ سالہ بچی بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ میں دو روز سے لاپتہ دو پختون معصوم بھائی مل گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے گرجاکھ سے دو روز سے لاپتہ دو پختون معصوم بھائی مل گئے۔ دونوں بچے والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر سیالکوٹ پہنچ گئے تھے۔ سی پی او کے مطابق دونوں بھائی والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر فرار ہوئے۔

منڈی بہاؤ الدین سوہاوہ بولانی سے ایک سال قبل اغوا کی گئی چھ سالہ بچی کو ضلع جہلم سے بازیاب کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا گیا۔ ڈی پی او فیصل مختار نے بتایا کہ ملزم نےچھ سالہ نسرین کو لیکر نام بدل بدل کر ٹھکانے تبدیل کرتا رہا۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آرہی ہے کہ ملزم مبینہ طور پر بچی کے بدلے کسی سے اپنی وٹہ سٹہ کی شادی کرنا چاہتا تھا۔

مزید دیکھیں: