کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ کا ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر کا فیصلہ


کراچی(24نیوز) وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کراچی والوں کیلئے ایک اور تحفہ دے دیا، ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر کا فیصلہ کرلیا گیا۔ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کیا جائے گا۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کہتے ہیں یہ منصوبہ بلٹ آپریٹ اور ٹرانسفر بوٹ کی بنیاد پر تعمیر ہوگا۔

 وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کے اجلاس میں 38 کلومیٹر پر مشتمل ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر کا فیصلہ کرلیا گیا۔ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کیا جائے گا۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کہتے ہیں یہ منصوبہ بلٹ آپریٹ اور ٹرانسفر بوٹ کی بنیاد پر تعمیر ہوگا۔

اجلاس میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ بورڈ نے رانی باغ تفریحی پارک منصوبے پر بھی بات چیت کی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ 45 ایکڑ اراضی پر بنے اس پارک میں چڑیاگھر، فن لینڈ، اوپن ایئر ٹھیٹر، بوٹنگ ایریا اور گارڈن ایریا ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ چاہتا ہوں پی پی پی بورڈ اس پارک میں تکنیکی جائزہ لے کر چھوٹا سینما بھی بنائے۔