کراچی :ہارمونزٹیکوں پرپابندی کے بعدشہرمیں دودھ کی 30 فیصد کمی


کراچی (24نیوز) دودھ کا رولا پڑگیا شہری کیا کریں؟ ہارمونزٹیکوں پرپابندی کے بعد شہر میں دودھ کی 30 فیصد کمی ہوگئی، ڈیری فارمرزنے کل سے سپلائی بند کرنے کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پہلے کیا کم مسائل تھے کہ اب گوالے بھی تنگ کرنے پراترآئےہیں۔شہرمیں پینے کا پانی تو پہلے ہی میسر نہیں،اب ڈیری فارمرز نے بھی شہریوں کو دودھ سے بھی محروم کرنے کی ٹھان لی۔کل سے سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ 24نیوز کے اسٹوڈیومیں گفتگوکرتے ہوئے صدرڈیری فارمرزایسوسی ایشن شاکرعمر گجر کاکہناتھا کہ ہارمونزپر پابندی کےبعد ہماری پروڈکشن 40 فیصد کم ہوگئی۔اخراجات پورے نہیں ہورہے۔ چیئرمین کنزیومرز ایسوسی ایشن عمرغوری نے 24نیوز کو بتایاکہ دودھ کی قیمت میں جتنااضافہ یہ لوگ چاہتے ہیں اتنا نہیں ہوسکتا۔ دودھ کا معیار بھی بہتر ہونا چاہیے۔

دوسری جانب دودھ کی سپلائی بند ہونے سے روکنے کے حوالے سے آج کمشنر کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوگا۔ جس میں دودھ کے معیاراور نرخ بڑھانے کا جائزہ لیاجائےگا۔