کراچی:17ویں صدی کی مقبول ترین فرانسیسی آرٹ پرفارمنس

کراچی:17ویں صدی کی مقبول ترین فرانسیسی آرٹ پرفارمنس


کراچی(24نیوز) 17ویں صدی کی مقبول ترین فرانسیسی آرٹ کی پرفارمنس ہوئی، جس میں اصلاحی کہانیوں کو دلچسپ اندازمیں پیش کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق فرنچ کلچر سینٹر میں چہرے کے تاثرات،ڈھول اوربانسری کی آوازسے کمال کی کہانیاں پیش کی گئی۔ مائم، ماسک اور پپٹ پرفارمنس کے انوکھے انداز نے کردیا سب کو حیران،کچھوےاورخرگوش، بھیڑیے اور بکری اور بھی بہت سی داستانیں پیش کی گئیں۔

دوسری جانب فرانس کےمعروف مائم لارنٹ ڈیکول اورویلیری ڈیکول نے اپنی پرفارمنس سے شوکو چار چاند لگا دئے جن کا ساتھ دیا پاکستانی فنکارہ یامینہ پیرزادہ نے۔ دیکھنے والوں نے روایتی فرنچ تھیٹر پرفارمنس میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔