لندن:نام نہاد چیریٹی ڈنرمیں اخلاق کی دھجیاں اڑادی گئیں


لندن(24نیوز) ہوٹل میں چیرٹی کےنام پرکیا کچھ ہوتارہا، چھپ کردیکھنے والی برطانوی خاتون صحافی نے نام نہاد ڈونرزکا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن کا ڈور جسٹر ہوٹل،جس کو رنگا رنگ روشنیوں سے سجایا گیا تھا۔  کیونکہ یہاں خیراتی ادارے کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے کے لئے ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ بلیک ٹائی ڈنر میں لندن کی مشہورشخصیات مدعو تھیں۔ بزنس، فلم ساز ، سیاستدان سب ہی تو یہاں موجود تھے۔ اس چیرٹی ڈنر میں 360مردوں نے شرکت کی جس کے لئے خصوصی طورپر 130خواتین کو میزبانی کے لئے مدعو کیا گیا۔چھپ کردیکھنے والی خاتون صحافی نے انکشاف کیا کہ یہ لوگ چیرٹی کے نام پر کلب میں غلط کام کرتے ہیں۔ خواتین کو بلا کر انہیں جنسی طورپر ہراساں کیا گیا۔              

خاتون صحافی کا مزید کہنا تھاکہ ہوٹل میں لڑکیوں کی نمائش کی جاتی ہے اور ان کے ساتھ برا برتاؤ کیا جاتا رہا۔ ان کے ساتھ بھی بدتمیزی کی کوشش کی گئی ہے۔ خاتون صحافی کے انکشافات نے برطانیہ میں ہلچل مچا دی ہے۔ اس سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد کلب کو بند کردیا گیا۔