ملتان:انفلوئنزا کی ایک اور شکار لڑکی چل بسی


ملتان (24نیوز)  موسمی انفلوئنزا کے وار جاری ،نشتر اسپتال میں زیر علاج 17سالہ لڑکی جان کی بازی ہار گئی، جنوبی پنجاب میں اب تک وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 47 ہوگئی، 6 ہفتے کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 246تک جا پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نشتر ہسپتال میں خانیوال کی رہائشی 17 سالہ حمیرا نے انفلوئنزا کے ہاتھوں بے بس ہو کر جان کی بازی ہاردی۔ جس کے بعد اس مرض سے نشتر ہسپتال میں مرنے والوں کی تعداد 38 ہوگئی۔

واضح رہے انفلوئنزا کے زیرعلاج 12 مریضوں میں سے 7 میں اب تک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔جبکہ 5 کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ 4مریضوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔