اٹک: گاڑیاں چھیننے والا گروہ گرفتار، پنجاب، کے پی میں کارروائیوں کا انکشاف


اٹک (24 نیوز) پولیس نے گاڑیاں چھیننے والا گروہ پکڑ لیا۔ ملزموں کے قبضہ سے چھینی گئی گاڑیاں اور اسلحہ بھی تحویل میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گروہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کر رہے تھے۔ پولیس نے ملزموں کو ان کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے ٹریس کیا۔

تفصیلات کے مطبق ملزموں کے قبضہ سے چھینی گئی متعدد گاڑیاں اور اسلحہ بھی برآمد ہوئیں جو پولیس نے تحویل میں لے لیں۔ فروخت کی گئی گاڑیوں سے حاصل شدہ دس لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے۔

یہ بھی پڑھئے:منڈی بہاوالدین سے ایک سال قبل اغوا کی گئی چھ سالہ بچی بازیاب

پولیس حکام کے مطابق گروہ ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزموں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ امید ہے مزید انکشافات بھی سامنے آئیں گے۔

متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ملزم حج اور عمرہ سے واپس آنے والوں کے لیے ائیرپورٹ سے گاڑی بک کراتے اور اٹک کی حدود میں اسلحہ کے زور پر گاڑی چھین لیتے۔ ڈرائیور کو رسیوں سے باندھ کر پہاڑ اور جنگل میں پھینک جاتے۔

گروہ سے متاثر ہونے والوں نے پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزموں کو ایسی سزا دی جائے کہ وہ دوبارہ ایسا جرم نہ کر سکیں۔