کراچی (24 نیوز) وفاقی حکومت کا شہر قائد میں گرین لائن بس منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ سڑکوں اور سیوریج کی کھدائی کے بعد شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔
ضرور پڑھیں:نیوز ہیڈلائنز 17،03pm فروری 2019
روشنیوں کے شہر کے عوام کو سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے وفاقی حکومت کا گرین لائن بس منصوبہ کے تعمیراتی کام کا دوسرا مرحلہ سول سوسائٹی کے اعتراضات اور مزدوروں کو پیسے نہ دینے کے باعث رک گیا۔
یہ بھی پڑھئے: کراچی ، ہارمونزٹیکوں پرپابندی کے بعدشہرمیں دودھ کی 30 فیصد کمی
گرین لائن بس منصوبہ کا تعمیراتی کام پہلے تو سست روی کا شکار تھا مگر اب جب کام رُکا تو شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔
وفاق کی ناقص منصوبہ بندی اور دیگر مسائل کی وجہ سے گرین لائن منصوبہ دسمبر 2017 میں مکمل ہونا تھا اور اب 2018 آگیا ہے لیکن منصوبہ کی تکمیل کا کچھ پتہ نہیں۔