24نیوز نےایک روز قبل ہی عمران کے متعدد اکاؤنٹس کا دعویٰ مسترد کردیا تھا


لاہور (24 نیوز) قصور میں بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم عمران کے بارے میں متعدد بینک اکاؤنٹس کا دعویٰ آیا تو ٹوینٹی فورنیوز کے پروگرام ڈی این اے میں چودھری غلام حسین نے اسے جھوٹی خبر قرار دیا تھا، آج اس کی تصدیق بھی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹوینٹی فور نیوز نے ایک روز قبل ہی قصور میں بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم عمران کے متعدد بینک اکاؤنٹس کا دعویٰ مسترد کر دیا تھا۔ سینئر اینکر پرسن چودھری غلام حسین نے اپنے پروگرام ڈی این اے میں دعویٰ کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزم عمران کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں، ملزم عمران کے فارن بینک اکاؤنٹس کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ جھوٹی خبر سے تحقیقات کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی۔ دروغ گوئی نے قوم کو ہیجان میں مبتلا کیا۔ اسٹیٹ بینک نے بھی تفصیلات جاری کر دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنی خبر میں جن اراکین پارلیمنٹ کی کردار کشی کی، انہیں بھی سپریم کورٹ میں جانا چاہیے۔ جے آئی ٹی نے شاہد مسعود کو دو بار طلب کیا لیکن وہ نہیں آئے، اب پھر انہیں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا کہہ رہے ہیں۔ جھوٹی خبر کا فیصلہ سپریم کورٹ میں ہوگا۔

مزید جانئے: