بنتِ حوا کا قتل عام جاری، پشاور میں فائرنگ سے 2خواتین جاں بحق


پشاور (24 نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کر کے دو خواتین سمیت چھ افراد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق سر بند میں زمین کے تنازعہ پر دو گروہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین بھائی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: مردان کی عاصمہ کے قاتل کا سراغ نہیں لگایا جا سکا

پشاور ہی کے علاقہ پاوکہ میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو خواتین کو قتل کردیا۔