زکر برگ کا انسٹا گرام، واٹس ایپ اور فیس بک مسینجر کو یکجا کرنیکا فیصلہ

زکر برگ کا انسٹا گرام، واٹس ایپ اور فیس بک مسینجر کو یکجا کرنیکا فیصلہ


(24 نیوز) مارک زکربرگ نے انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بُک مسینجر کی میسیجنگ سروسز کو آپس میں ضم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مارک زکربرگ نے انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بُک مسینجر کی میسیجنگ سروسز کو آپس میں ضم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایپس کی میسیجنگ سروسز کو آپس میں جوڑ دیا جائے گا تاکہ ایک پلیٹ فارم سے دوسرے پر پیغامات بھیجے جا سکیں۔ فیس بُک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک طویل عمل کا آغاز ہے۔

ان تینوں ایپس کے میسیجنگ پلیٹ فارمز کو ضم کرنے کا کام 2019 کے اختتام یا 2020 کے آغاز تک مکمل ہو جائے گا۔ ضم ہونے کے بعد مختلف کاروبار ایک سے زائد پلیٹ فارموں پر پیغام بھیجنے کی سہولت کا استعمال کرتے ہوئے ممکنہ گاہکوں تک اپنی بات پہنچا سکیں گے۔

یاد رہے اب تک واٹس ایپ، انسٹاگرام اور میسنجر علیحدہ اور ایک دوسرے کی حریف ایپس تھیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer