خوشخبری! پاکستان کو 4.5 ارب ڈالر کا ادھار تیل ملے گا

خوشخبری! پاکستان کو 4.5 ارب ڈالر کا ادھار تیل ملے گا


اسلام آباد(24نیوز) پاک سعودی عرب ڈیڑھ ارب ڈالرکےادھار تیل کی سہولت پرمذاکرات کل سے شروع ہوں گے۔ پاکستانی وفد سعودی عرب پہنچ گیا۔وزارت خزانہ کےمطابق فروری کےوسط سےسعودی عرب سےادھار تیل مل سکےگا،پہلےمرحلےمیں 10 کروڑڈالرکاتیل مل چکا۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ادھار تیل کی سہولت پر مذاکرات کے لیے پاکستانی وفد سعودی عرب پہنچ گیا۔دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات اتوار اور پیر کو ہوں گے۔وزارت خزانہ کا کہناہے کہ فروری کے وسط سے سعودی عرب سے ادھار تیل مل سکے گا۔پہلے مرحلے میں10 کروڑ ڈالر کا تیل مل چکاہے۔ دوسرے مرحلے میں27 کروڑڈالر کاتیل ملے گا۔ 

اسلامک ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالرکا تیل ادھار پر فراہم کرے گا۔اسلامی ترقیاتی بینک سے قرض پر4.5 ارب ڈالرکا تیل ملے گا۔ وزارت خزانہ کا کہناہے کہ ادھار تیل کی سہولت تین سال کے لیے ہوگی۔آئی ڈی بی ہر سال ڈیڑھ ارب ڈالر کا تیل فراہم کرے گا۔جبکہ اسلامی ترقیاتی بنک سے ایل این جی بھی ادھار لینے پر بات چیت ہورہی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔