جیت کا جشن منانے پر لیگی کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ،پی ٹی آئی کا نوجوان جاں بحق

جیت کا جشن منانے پر لیگی کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ،پی ٹی آئی کا نوجوان جاں بحق


لودھراں (24نیوز)  جیت کا جشن منانے والے پی ٹی آئی کارکنوں پر فائرنگ ,  ایک نوجوان جاں بحق،  تین زخمی   ہوگئے۔

لودھراں میں پی ٹی آئی کو جیت کا جشن منانا مہنگا پڑ گیا۔ تحریک انصاف کی جیت مسلم لیگ ن  کو ہضم نہ ہوسکی۔  جیت کا جشن منانے والے پی ٹی آئی کارکنوں پر فائرنگ شروع کردی گئی۔  فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق، تین زخمی ہوگئے۔  فائرنگ مبینہ طور پر ن لیگ کے کارکنوں نے کی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔