عمران خان کے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہونے لگی

عمران خان کے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہونے لگی


اسلام آباد(24نیوز) عمران خان کے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہونے لگی. قومی اسمبلی کے حلقوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کی مسلم لیگ ن اور باقی تمام جماعتوں پر واضح برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تحریک انصاف کے کھلاڑیوں کے جشن کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ پی ٹی آئی کو زیادہ تر حلقوں میں برتری حاصل ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ بنی گالا میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔ 

دوسری جانب لودھراں میں تحریک انصاف کی جیت مسلم لیگ ن کو ہضم نہ ہوسکی۔  جیت کا جشن منانے والے پی ٹی آئی کارکنوں پر فائرنگ شروع کردی گئی۔  فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق، تین زخمی ہوگئے۔  فائرنگ مبینہ طور پر ن لیگ کے کارکنوں نے کی۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔